صولت مرزا کے بیان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں بیرسٹر فروغ نسیم
اس طرح کے بے بنیاد الزامات لگا کر قانون سے کھلواڑ کیا جارہا ہے، رہنما ایم کیوایم
MUNICH:
ایم کیو ایم نے صولت مرزا کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجرم کے بیان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں اسے صرف سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے جس کا اعلیٰ حکام کو نوٹس لینا چاہئے۔
کراچی میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ صولت مرزا کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہیں، الطاف حسین اور گورنر سندھ بھی ان الزامات کی تردید کرچکے ہیں جب کہ مجرم کے بیان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں اس طرح کے بے بنیاد الزامات لگا کر قانون سے کھلواڑ کیا جارہا ہے۔
فروغ نسیم نے کہا کہ صولت مرزا نے جرم کے 25 سال بعد بیان دیا انہوں نے یہ باتیں ٹرائل کے دوران کیوں نہیں کیں لہٰذا مجرم کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے جس کا نوٹس لیا جائے اور وزیر داخلہ چوہدری نثار اس معاملے کو دیکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ کے پاس کسی ملزم و مجرم کی حفاظت کے اختیارات نہیں ہیں، ہمارا میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے، ایم کیوایم صولت مرزا کے معاملے کو اقوام متحدہ میں لے کر جائے گی۔
https://www.dailymotion.com/video/x2k29us_farogh-naseem_news