نئے بلدیاتی نظام کیخلاف قوم پرستوں کا احتجاج جاری

دھرتی ماںکی حفاظت کے لیے ہر قربانی دیں گے، سول سوسائٹی، فیصلہ واپس لینے کامطالبہ

دھرتی ماںکی حفاظت کے لیے ہر قربانی دیں گے، سول سوسائٹی، فیصلہ واپس لینے کامطالبہ۔ فوٹو: ایکسپریس

سندھ پیپلز لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے خلاف مختلف قوم پرست جماعتوں اور سماجی تنظیموںنے اتوار کے روز بھی احتجاجی مظاہروں اور بھوک ہڑتال کا سلسلہ جاری رکھا۔


سندھ ترقی پسند پارٹینے نسیم نگر چوک قاسم آباد میں اور سول سوسائٹی نے پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال کی جب کہ لیبر پارٹی اور یوتھ نیٹ ورک فارہیومن رائٹس نے احتجاجی مظاہرے کیے ۔ اس موقع پر حیدر شاہ، رشید ابڑو، پنہل ساریو، ثناء میمن، کامریڈ مبارک جتوئی، فیض کیریو و دیگر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے اتحادیوں کو خوش کرنے کے لیے سندھ سے جو غداری کی اس پر عوام اسے کبھی معاف نہیں کریں گے، عوام نے سندھ دشمن آرڈیننس کے خلاف احتجاج کر کے فیصلہ دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام ہزاروں سال پرانی دھرتی کے چپے چپے کی حفاظت کے لیے کسی قربانی سے گریز نہیں کریں گے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ دشمن فیصلے کو واپس لیا جائے، دوسری جانب ایس ٹی پی نے سندھ پیپلز لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کو واپس نہ لیے جانے تک بھوک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
Load Next Story