پی پی کی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوں گے قادر مگسی

بلدیاتی نظام کے خاتمے اور گورنر کی برطرفی تک جدوجہد جاری رہے گی، نوابشاہ میں گفتگو


Nama Nigar October 08, 2012
بلدیاتی نظام کے خاتمے اور گورنر کی برطرفی تک جدوجہد جاری رہے گی، نوابشاہ میں گفتگو۔ فوٹو: فائل

سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے نواب شاہ پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے قوم پرست پیپلز پارٹی کی دھمکیوں سے مرعوب ہوں گے نہ خوفزدہ، خوف زدہ وہ ہوں جنھوں نے سندھ دھرتی کا سودا کیا اور سندھ سے غداری کی ہے۔

ڈاکٹر قادر مگسی نے اعلان کیا کہ پیپلز پارٹی کے 15 اکوبر کے جلسے میں شرکت کرنیوالی ریلیوں کا انڈوں اور ٹماٹروں سے استقبال کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام کے خاتمے اور گورنر سندھ کی برطرفی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی، سندھ کے قوم پرست متحد ومنظم ہیں، یکم اکوبر کو سندھی عوام نے پہیہ جام وشٹر ڈائون ہڑتال کرکے پیپلز پارٹی کے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کو مسترد کردیا، انھوں نے مطالبہ کیا کہ نثار کیریو، اطہر شاہ، فرحان شاہ سمیت سندھ بھر میں گرفتار کیے گئے قوم پرست کارکنوں کو رہا کیا جائے اور جھوٹے مقدمات واپس لیے جائیں، پریس کانفرنس کے دوران جام معشوق انڑ، فرحان نورانی، ہوت گاڈھی ودیگر عہدیداران ہمراہ تھے، بعد ازاں ڈاکٹر قادر مگسی نے پی ایس ٹی ٹیسٹ پاس کرنیوالے امیدواروں کے بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |