پولیس اور رینجرز کی کارروائیوں میں 130 ملزمان گرفتار

رینجرز کا کورنگی میں سیاسی جماعت کے دفتر پر چھاپہ،4افراد کوحراست میں لے لیا


Staff Reporter March 20, 2015
رینجرز کا کورنگی میں سیاسی جماعت کے دفتر پر چھاپہ،4افراد کوحراست میں لے لیا۔ فوٹو: فائل

پولیس اور رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 130 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیشل سیکیورٹی یونٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم علی اصغر ولد گل محمد کو گرفتار کر کے ایک پستول اور گولیاں برآمد کر لیں، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے سپر ہائی پر گاڑیوں کو لوٹنے کی وارداتوں میں ملوث ہے، شاہراہ نور جہاں پولیس نے بد نام زمانہ منشیات فروش عباس آفریدی کے اڈے پر چھاپہ مار کر اس کے ساتھی شیراوت خان عرف شیر وتو کو گرفتارکرکے ایک پستول اور 2 کلو 600 گرام چرس برآمد کرلی جبکہ عباس آفریدی کا بھائی زاہد آفریدی فرار ہوگیا، دوسری کارروائی میں شاہراہ نور جہاں پولیس نے موٹر سائیکل لفٹر عبدالرحمن کو گرفتار کرکے پستول اور پیر آباد تھانے کے علاقے سے چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

ذرائع کے مطابق رینجرز نے کورنگی میں سیاسی جماعت کے دفتر پر چھاپہ مار کر شکیل اور عابد سمیت 4 افراد کو حراست میں لے لیا، نیو کراچی میں بھی رینجرز اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے علی رضا نامی شخص کو حراست میں لے لیا جس کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے، پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپوں اور مقابلوں میں 120 ملزمان کو گرفتار کر کے21 پستول، 53 گرام ہیروئن اور215 گرام چرس آمد کر لی، رینجرز ترجمان کے مطابق رینجرزنے بنگالی موڑ پہاڑگنج اور لانڈھی میں کارروائی کرتے ہوتے3 ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |