برائن لارا اور اینڈی رابرٹس نے کیویز پر ویسٹ انڈین فتح کی پیشگوئی کردی

اگر پلیئرز میچ کی اہمیت کو محسوس کریں تو نیوزی لینڈ کو ہرایا جاسکتا ہے، اینڈی رابرٹس


AFP March 20, 2015
ویسٹ انڈیز کو ہتھیاروں سے لیس ٹیم کے ساتھ جیتتا ہوا دیکھ رہا ہوں، برائن لارا۔ فوٹو: فائل

پُرامید برائن لارا اور اینڈی رابرٹس نے ویسٹ انڈیز کی کیویز پر فتح کی پیشگوئی کردی۔

دونوں ٹیمیں ہفتے کو ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں مدمقابل آئیں گی، پول میچز میں ناقابل شکست نیوزی لینڈ کو ویلنگٹن میں شیڈول میچ میں فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔ البتہ سابق کیریبیئن اسٹار لارا نے کہاکہ وہ ویسٹ انڈیز کو ہتھیاروں سے لیس ٹیم کے ساتھ جیتتا ہوا دیکھ رہے ہیں۔ سابق فاسٹ بولر اینڈی روبرٹس کو بھی یقین ہے کہ اگر پلیئرز میچ کی اہمیت کو محسوس کریں تو نیوزی لینڈ کو ہرایا جاسکتا ہے۔ انھوں نے کہاکہ تمام پلیئرز کو پُراعتماد ہونا چاہیے کہ وہ ایسا کرسکتے ہیں، اگر سوچا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم آپ کو ہرا دیگی تو پھر شکست کا ہی سامنا کرنا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں