برآمد ہونے والی رقم میری ہے کسی اورکی نہیںایان علی کا بیان

ایان علی کی ضمانت کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔


شعبے میں پروفیشنل جیلسی موجود ہے، جیل سے باہرآنے کے بعد پریس کانفرنس میں جواب دوں گی۔ماڈل، فوٹو: فائل

کسٹم کی تفتیشی ٹیم نے کرنسی اسمگلنگ میں گرفتارماڈل ایان علی کا بیان قلمبند کرلیا۔

ایک گھنٹے کی تفتیش کے دوران ماڈل نے کرنسی کو پلاٹ، فائلوں کی فروخت اور اپنے پروگراموں کی آمدن ظاہرکیا۔ کسٹم کے تفتیشی افسران جنید اورمحمد سلیم نے2 دیگر افسران کے ہمراہ گزشتہ روز ماڈل ایان علی سے اڈیالہ جیل میں تفتیش کی۔ کسٹم ذرائع کے مطابق ماڈل نے اپنے بیان میں کہاکہ یہ رقم اسے پلاٹ اور فائلوں کی خریدوفروخت سے حاصل ہوئی، اپنے ایک شو کا50 لاکھ روپے تک بھی لیتی ہوں، تمام تفصیل اور رسیدیں وکلا فراہم کردیں گے، اس معاملے کا کسی بڑے آدمی سے تعلق نہیں تاہم شوبز میں ہونے کے باعث سب سے تعلقات ہیں، بیرون ملک آنا جانا لگا رہتا ہے۔

تفتیشی ٹیم کے سوالات کے جواب میں ماڈل نے کرنسی کا کسی بڑی شخصیت سے تعلق کی نفی کرتے ہوئے کہاکہ بڑے لوگوں کے پاس دیگر ذرائع کم ہیں کہ وہ مجھے استعمال کریں گے۔ ماڈل نے کہا کہ شوبز میں ہوں، اس شعبے میں پروفیشنل جیلسی موجود ہے، جیل سے باہر آنے کے بعد پریس کانفرنس میں جواب دوں گی۔ ملزمہ سے تفتیش کے بعد اس کیخلاف منی لانڈرنگ اور انکم و پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنے کے الزامات کے تحت 2 ریفرنس دائر کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ ریفرنس آئندہ 72 گھنٹوں میں دائر کیے جانیکا امکان ہے۔

دوسری جانب ایان علی کی ضمانت کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ملزمہ کے وکیل عنصر نواز مرزا ایڈوکیٹ کل ہفتہ کو درخواست دائر کریں گے۔ ملزمہ سے اس کے بھائی ذوالفقار علی کی ملاقات کرادی گئی جبکہ اس کے والد محمد حفیظ کی عدالتی حکم کے باوجود ملاقات نہیں کرائی گئی۔اسلام آباد سیرپورٹرکے مطابق ایف بی آرنے ایف آئی اے کےساتھ ان لینڈ ریونیو اور کسٹمز سے متعلق معلومات کے تبادلہ کیلئے دو افسران کو فوکل پرسن مقررکردیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ فوکل پرسن ماڈل ایان علی کے کیس میں بھی ایف آئی کیساتھ معلومات کا تبادلہ کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں