ایم کیوایم کالعدم تنظیم نہیں اپنا سیاسی وجود برقرار رکھے گی مولانا فضل الرحمن

کراچی میں معصوموں کا خون بہانے والوں کے مقدمے فوجی عدالتوں میں بھیجے جانے چاہئیں۔


Monitoring Desk March 20, 2015
ایم کیو ایم کا جرائم پیشہ مافیا سے اظہار لاتعلقی خوش آئند ہے، فوٹو: فائل

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کا جرائم پیشہ مافیا سے اظہار لاتعلقی خوش آئند ہے۔

اپنے ایک بیان میں جے یو آئی (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ کوئی کالعدم تنظیم نہیں بلکہ ملک کی ایک سیاسی حقیقت ہے اور اپنی یہ حیثیت برقرار بھی رکھے گی، ایم کیو ایم کا جرائم پیشہ مافیا سے اظہار لاتعلقی خوش آئند ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کراچی میں معصوموں کا خون بہانے والے لوگوں کے مقدمے فوجی عدالتوں میں بھیجے جانے چاہئیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں