گورنر سندھ کی تبدیلی پر ہوائی گھوڑے نہ دوڑائے جائیں صدر ممنون حسین
جرائم پیشہ افراد کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت یا گروہ سے ہو انہیں اپنے کئے کی سزا ملنی چاہیے، صدر مملکت
صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ صولت مرزا کے انکشافات کو چندگھنٹے ہوئے ہیں، گورنر سندھ کی تبدیلی اور دیگر معاملات پر فوری ہوائی گھوڑے نہ دوڑائے جائیں۔
ایوان صدر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے کہاکہ صولت مرزا اور شفقت حسین کی پھانسی کو موخر کرنے کی ایڈوائس پر فیصلہ کیا، تحقیقات کے بعد ہی حتمی فیصلہ ہوگا۔ شفقت حسین کے بارے میں گزشتہ 7 سال تک میڈیا کیوں خاموش رہا، صدر مملکت نے کہا کہ شفقت حسین سے متعلق عمر کا ریکارڈ سامنے آنے پر فیصلہ ہوگا، سزائے موت کے حوالے سے یورپی یونین کی اپنی سوچ اور پاکستان کا اپنا قانون ہے،اسلام نے جو سزائیں مقرر کیں ان سے لوگوں میں جرائم کرنے کا خوف پیدا ہوتا ہے، قومی ایکشن پلان کے عمل درآمدکی رفتار سے مطمئن ہوں۔
یوم پاکستان کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک تقریب جیوے پاکستان سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان میں محنتی اور باصلاحیت افراد کی کمی نہیں، ہمیں ذمے دار شہری کا فرض نبھاتے ہوئے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنا ہوگا، وہ وقت دور نہیں جب ملک میں امن و امان اور سکون کا دور دورہ ہوگا۔