چیمپئنز لیگ ٹوئنٹی 20 سیالکوٹ پہلی آزمائش میں کل آکلینڈ کے مقابل
کوالیفائنگ رائونڈ میں ہر دو گروپ کی فاتح سائیڈز اگلے مرحلے میں پہنچیں گی
چیمپئنز لیگ ٹوئنٹی 20 میں سیالکوٹ اسٹالینز اپنا پہلا میچ منگل کو نیوزی لینڈ کی سائیڈ آکلینڈ ایسز سے کھیلے گی۔
کوالیفائنگ مرحلے میں شامل 6 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیاگیا ہے، پاکستان کو آکلینڈ کے علاوہ 11اکتوبر کو انگلش سائیڈ ہیمپشائر کا چیلنج درپیش ہوگا، ہر گروپ کی فاتح سائیڈ کو مین رائونڈ میں شرکت کا موقع ملے گا،دوسرے گروپ میں یارکشائر، یووا نیکسٹ اور ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کی ٹیمیں موجود ہیں، مین رائونڈ کی شروعات 13اکتوبر سے ہوگی، انعامی رقم گذشتہ تین ایڈیشنز کی طرح اس مرتبہ بھی 6 ملین امریکی ڈالر ہے، ہر ٹیم کو شرکت فیس کی مد میں پانچ لاکھ ڈالرز ملنا یقینی ہے۔
اس کے علاوہ گروپ مرحلے سے باہر ہوجانے والی ٹیموں کو2 لاکھ ڈالر کے حساب سے ملیں گے، سیمی فائنلز تک پہنچنے والی ٹیمیں پانچ، پانچ لاکھ ڈالر اپنے کھاتے میں جمع کراسکیں گی، رنر اپ کو 1.3 ملین جبکہ فاتح کو2.5 ملین ڈالرز ملیں گے، مین رائونڈ میں دوکوالیفائر کے سمیت 10 ٹیمیں حصہ لیں گی، جس میں آسٹریلیا کی پرتھ سوچرز اور سڈنی سکسرز کے علاوہ جنوبی افریقہ سے لائنز اورٹائٹنز شامل ہیں،آئی پی ایل چیمپئن کولکتہ نائٹ رائیڈرز،رنر اپ چنئی ، تیسری پوزیشن کی ٹیم دہلی اورچیمپئنز لیگ ٹی 20 کے اعزاز کا دفاع کرنے والی ممبئی انڈینز ہیں۔