گل تاج آفریدی اورنگزیب خان مومن آفریدی اور سجاد طوری فاٹا سے سینیٹر منتخب

گل تاج آفریدی اور اورنگزیب خان 7،7 جب کہ مومن خان آفریدی اور سجاد طوری 6،6 ووٹ ملے۔


ویب ڈیسک March 20, 2015
پولنگ کے دوران موبائل فون اور دوسرے الیکٹرانک آلات پولنگ اسٹیشن میں لے جانے پر پابندی رہی فوٹو: فائل

سینیٹ میں فاٹا کی 4 خالی نشستوں پر گل تاج آفریدی، اورنگزیب خان،مومن خان آفریدی اور سجاد طوری منتخب ہوگئے ہیں۔

قومی اسمبلی میں فاٹا سے سینیٹ کی خالی نشستوں پر انتخاب کے لئے پولنگ کے دوران ڈی جی الیکشن کمیشن آف پاکستان عثمان خان نے پریزایڈنگ افسر کے فرائض سرانجام دیئے، سینیٹ کی 4 نشستوں پر 36 امیدوار میدان میں تھے، انتخابات کے دوران قومی اسمبلی میں فاٹا کے 11 ارکان نے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ پولنگ کے دوران موبائل فون اور دوسرے الیکٹرانک آلات پولنگ اسٹیشن میں لے جانے پر پابندی تھی۔

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق گل تاج آفریدی اور اورنگزیب خان 7،7 جب کہ مومن خان آفریدی اور سجاد طوری 6،6 ووٹ حاصل کرکے فاٹا سے سینیٹ کے رکن منتخب ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے صدارتی آرڈیننس کے باعث پیدا ہونے والی قانونی پیچیدگیوں کے باعث 5 مارچ کو فاٹا سے سینیٹرز کے انتخابات موخر کردیئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں