صولت مرزا کی سزائے موت پر عمل درآمد 90 روز کے لئے موخر
وزیراعظم کی درخواست پر صدر ممنون حسین نے صولت مرزا کی سزائے موت پر عمل درآمد موخر کرنے کی سمری پر دستخط کئے
ایم ڈی کے الیکٹرک شاہد حامد کے قتل میں ملوث صولت مرزا کی سزائے موت پر عمل درآمد 90 روز کے لئے موخر کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے سابق منیجنگ ڈائریکٹرملک شاہد حامد کے قتل میں سزائے موت پانے والے ایم کیو ایم کے کارکن صولت مرزا کی پھانسی 90 روز روکنے کے لئے وزارت داخلہ نے سمری وزیراعظم کو ارسال کردی جسے وزیراعظم نے منظوری کے بعد صدر کو ارسال کیا اور پھر صدر پاکستان ممنون حسین نے بھی صولت مرزا کی سزائے موت کو موخر کرنے کی سمری پر دستخط کر دیئے۔ دوسری جانب وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ صولت مرزا کے بیان کی باقائدہ تفتیش کی ضرورت ہے اور مجرم کے انکشافات کی تفتیش کے لئے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی۔
واضح رہے کہ بلوچستان کی مچھ جیل میں قید مجرم صولت مرزا کو گزشتہ روز تختہ دار پرلٹکایا جانا تھا تاہم پھانسی سے چند گھنٹے قبل مجرم کا ویڈیو پیغام منظرعام پرآیا جس میں مجرم نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان پرسنگین الزامات عائد کئے جس کے بعد مجرم کی پھانسی 72 گھنٹے کے لئے روک دی گئی تھی۔
https://www.dailymotion.com/video/x2k2g98_solut-mirza_news