اٹلی میں 4 نوسر بازوں نے امریکی سفارت خانہ بیچ ڈالا

بزنس مین کو جب تک دھوکا دہی کا علم ہوا چالباز گروہ اس سے 13 لاکھ یورو کی رقم اینٹھ چکا تھا


ویب ڈیسک March 20, 2015
تاجر کی شکایت پر پولیس نے وولف کرول اور اس کے ساتھیوں کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کرلیا۔ فوٹو: فائل

اٹلی میں 4 نوسر بازوں نے جرمن کے کاروباری شخص کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے اسے امریکی سفارت خانہ اور اقوام متحدہ کی فوڈ ایجنسی سمیت دیگر اہم عمارتیں بیچ کر 13 لاکھ یورو کی رقم ہتھیالی۔

اطالوی اخبار میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق 57 سالہ وولف کرول اور اس کے 3 ساتھیوں پر ایک جرمن تاجر کو دھوکا دہی سے 13 لاکھ یورو لوٹنے کا الزام ہے، وولف کرول نے ریئل اسٹیٹ تاجر بن کر جرمن تاجر تک رسائی حاصل کی اور روم کا ایک مشہور شاپنگ سینٹر بیچنے کی پیشکش کی جب کہ وولف کے دوسرے ساتھی نے بینک کا نمائندہ ہونے کا ڈرامہ کیا اور بزنس مین کو قائل کیا کہ وہ 4 لاکھ یورو میں شاپنگ پلازہ خرید لے۔

اسی دوران ان کے تیسرے ساتھی نے حکومتی افسر بن کرروم کے شہر وینیتو میں قائم امریکی سفارت خانہ، اقوام متحدہ کی فوڈ ایجنسی اور خوراک و زراعت کی تنظیم کا دفتر 12 لاکھ یورو میں بیچ ڈالا اور جب تک تاجر کو اپنے ساتھ اس دھوکا دہی کا علم ہوا چالباز گروہ اس سے 13 لاکھ یورو کی رقم اینٹھ چکا تھا۔تاجر کی شکایت پر پولیس نے وولف کرول اور اس کے ساتھیوں کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں