ذکی الرحمان لکھوی کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست مسترد
رہائی کے حکم کے باوجود نظر بند کرکے ہائی کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کی گئی، درخواست میں مؤقف
ہائی کورٹ نے ذکی الرحمان لکھوی کی نظر بندی کے خلاف دائر کی گئی درخواست مسترد کردی۔
لاہور ہائی کورٹ میں ذکی الرحمان لکھوی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے نظر بندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا لیکن رہا کرنے کی بجائے ڈی سی او اوکاڑہ نے دوبارہ 30 روز کے لئے نظر بند کردیا جو ہائی کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہے جب کہ میرے خلاف کوئی مقدمہ بھی نہیں لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ نظر بندی کا حکم کالعدم قرار دے کر ڈی سی او اوکاڑہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ذکی الرحمان لکھوی کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔