تمباکونوشی کرنے والا شخص عالمی صنعت کو ہزاروں ڈالر کا فائدہ پہنچاتا ہے رپورٹ
چین میں 15 برس سے زائد عمر کا ہر شہری سال بھر میں 2 ہزار سے زائد سگریٹ پیتا ہے، رپورٹ
دنیا بھر میں ہر سال جہاں تمباکو نوشی سے سالانہ لاکھوں افراد جان سے جاتے ہیں وہیں تمباکو نوشی کرنے والا اوسطاً ہر شخص اس کی عالمی صنعت کو 7 ہزار امریکی ڈالر کا فائدہ پہنچاتا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پھیپھڑوں کی بیماریوں کے خلاف کام کرنے والی تنظیم ورلڈ لنگ فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں سگریٹ نوشی یا دوسری شکل میں تمباکو کی دیگر مصنوعات کے استعمال کے نتیجے میں پیدا ہونے والی بیماریوں کے باعث مرنے والا ہر انسان تمباکو کی عالمی صنعت کے لیے 7 ہزار امریکی ڈالر کے برابر خالص منافع کا سبب بنتا ہے۔
رپورٹ میں تمباکو نوشی کے نقصانات سے بھی خبردار کیا گیا ہے جس کے مطابق اگر سگریٹ نوشی اور اس کے اثرات کا موجودہ رجحان اسی طرح جاری رہا تو رواں صدی کے آخر تک تمباکو کے استعمال کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے انسانوں کی تعداد ایک ارب تک پہنچ جائے گی۔ رپورٹ میں تمباکو نوشی کا سب سے زیادہ استعمال چین میں بتایا گیا ہے جہاں 15 برس سے زائد عمر کا ہر شہری سال بھر میں 2 ہزار سے زائد سگریٹ پیتا ہے۔