مقبوضہ کشمیر میں پولیس اسٹیشن پر حملے میں 3 اہلکاروں سمیت 5 افراد ہلاک

جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور بھی ہلاک ہوئے، بھارتی وزیر داخلہ کا دعویٰ


ویب ڈیسک March 20, 2015
دونوں حملہ آور فوجی وردی میں ملبوس تھے، آئی جی جموں فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر میں پولیس اسٹیشن پر جنگجوؤں کے حملے میں 3 اہلکاروں سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کٹھوا میں جنگجوؤں نے راج باغ پولیس اسٹیشن پر حملہ کردیا۔ جنگجوؤں نے پہلے پولیس اسٹیشن کے باہر کھڑے ایک اہلکار ہلاک کیا اور پھر عمارت میں گھس کر فائرنگ شروع کردی۔ جس کے نتیجے میں2 اہلکاروں سمیت مزید 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے جوابی کارروائی میں 2 حملہ آوروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

آئی جی پولیس جموں دنیش رانا نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ آور فوجی وردی میں ملبوس تھے جنہوں نے جموں اور پنتھ کوٹ کی جانب سے والی ایک جیپ کو تلاشی کے بہانے اپنے قبضے میں لے لیا۔ جس میں سوار ہوکر وہ پولیس اسٹیشن پہنچے جہاں انہوں نے حملہ کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔