رینجرز کا لیاری میں ٹارگٹڈآپریشنمتعددعلاقوں کامحاصرہ

گینگ وار کے ملزمان کے گھروں کی تلاشی،کسی اہم ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی


ایکسپریس July 14, 2012
گینگ وار کے ملزمان کے گھروں کی تلاشی،کسی اہم ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی, فوٹو پی پی آئی

رینجرز نے لیاری میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران متعدد علاقوں کا محاصرہ کرکے گینگ وارکے اہم ملزمان سمیت دیگر کے گھروں کی تلاشی لی۔ آپریشن کے دوران کسی اہم ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تاہم متعدد افراد کو تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا،آپریشن کے دوران گینگ وار کے ملزمان علاقے میں ہی بیٹھ کر پوری کارروائی دیکھتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز نے لیاری میں گینگ وار کے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران موسیٰ چوہدری روڈ، شاہ بیگ لائن اور اولڈ یونین کمیٹی روڈ سمیت دیگر علاقوں کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن کے دوران متعدد افراد کو تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا،

ذرائع نے بتایا کہ رینجرز کی نفری2 موبائلوں اور20 سے زائد موٹر سائیکلوں پر سوار تھی،رینجرز نے شاہ بیگ لائن میں گینگ وارکے اہم ملزم عبد الجبارعرف جینگو اور اس کے اطراف کے گھروں کی تلاشی لی تاہم وہاں سے کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ، رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشن کے بارے میں گینگ وار کے ملزمان کو پہلے معلوم تھا

کیونکہ آپریشن سے کچھ دیر قبل گینگ وار کے مرکزی ملزمان شاہ بیگ لائن میں واقع مدینہ مسجد کے عقب میں چلے گئے اور وہاں بیٹھ کر پوری کارروائی دیکھتے رہے اور رینجرز کے جانے کے بعد تمام ملزمان واپس اپنے ٹھکانوں پرآگئے۔حراست میں لیے گئے 3 افراد کو نامعلوم مقام پرمنتقل کر دیا گیا جبکہ دیگر افراد کو چھوڑ دیا گیا ۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں