ورلڈ کپ میں ٹیم کی مجموعی کارکردگی اچھی رہی مصباح الحق

آج کے میچ میں بلے بازوں کی کارکردگی اچھی نہ رہی اور انہون نے غلط شاٹس کھیلے، کپتان قومی کرکٹ ٹیم


ویب ڈیسک March 20, 2015
آج کے میچ میں ہم سے کیچز بھی ڈراپ ہوئے جو اگر پکڑ لئے جاتے تو نتیجہ مختلف ہوتا، مصباح الحق فوٹو: فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں ٹیم کے آگے نہ جانے کا افسوس ہے تاہم میگا ایونٹ میں ٹیم کی مجموعی کارکردگی اطمینان بخش اور اچھی رہی۔

آسٹریلیا کے خلاف کوارٹر فائنل مقابلے میں شکست کے بعد مصباح الحق نے کہا کہ آسٹریلیا نے آج کے میچ میں بہت اچھی کارکردگی دکھائی، وہاب ریاض نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا تاہم بلے بازوں کی کارکردگی اچھی نہ رہی اور انہوں نے غلط شاٹس کھیلے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے میچ میں ہم سے کیچز بھی ڈراپ ہوئے جو اگر پکڑ لئے جاتے تو نتیجہ مختلف ہوتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔