بھارت سے کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب معاملات پر بات چیت چاہتے ہیں صدر ممنون حسین
امید ہے دونوں ممالک کےد رمیان سیکریٹری خارجہ سطح کے مذاکرات کامیاب ہوں گے، صدر مملکت
ISLAMABAD:
صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا ہےکہ بھارت سے کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب معاملات پر بات چیت چاہتےہیں۔
ایکسپریس نیوز کےمطابق صدر ممنون حسین سے ایوان صدر میں بھارتی تھنک ٹینک نے ملاقات کی جس میں پاک بھارت سیکریٹری خارجہ مذاکرات میں ہونے والی بات چیت سمیت دونوں ممالک کے تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس موقع پر صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ امید ہے دونوں ممالک کےد رمیان سیکریٹری خارجہ سطح کے مذاکرات کامیاب ہوں گے، بھارت سے کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب معاملات پر بات چیت چاہتے ہیں جب کہ پاکستان بھارت کے ساتھ اسلحے کی دوڑ میں شامل نہیں ہونا چاہتا۔
صدر ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان خطے کے حالات کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوا ہے، عالمی برادری کو پاکستان کے ساتھ ہمدردانہ رویہ اختیار کرنا چاہئے جو نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے اور آپریشن ضرب عضب اچھے برے طالبان کی تمیز کے بغیر جاری ہے۔