پریمیئر فٹبال‘ پاکستان ایئر فورس نے افغان کلب کو ہرادیا

ووہیب ایف سی اور پی آئی اے کا مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا

فاتح ٹیم کی طرف سے دونوں گول منصور نے کیے جبکہ افغان ایف سی کی طرف سے واحدگول عبدا لصمد نے کیا. فوٹو: فائل

پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ میں پی اے ایف اور مسلم ایف سی نے اپنے میچز جیت لیے۔


پی اے ایف کمپلیکس گرائونڈ پشاور میں پی اے ایف نے افغان ایف سی کو 2-1 سے زیر کیا، فاتح ٹیم کی طرف سے دونوں گول منصور نے کیے جبکہ افغان ایف سی کی طرف سے واحدگول عبدا لصمد نے کیا۔دوسرے میچ میں مسلم ایف سی نے زیڈ ٹی بی ایل کو ایک کے مقابلے میں2گول سے زیر کیا۔ مسلم ایف کی طرف سے دونوں گول حیات اللہ نے کیے جبکہ زیڈٹی بی ایل کی طرف سے واحد گول اظہار اللہ نے کیا۔

ریلو ے فٹبال اسٹیڈ یم لاہور میں کے آر ایل اور کے ای ایس سی کا مقابلہ 2-2 سے برابر رہا۔ کے آر ایل کی طرف سے یاسر آفریدی اور حسین عباس جبکہ کے ای ایس سی کی طرف سے دونوں گول محمد رسول نے بنائے۔ ریلوے فٹبال اسٹیڈیم میں ووہیب ایف سی اور پی آئی اے کا مقابلہ بھی برابر رہا۔ دونوں ٹیمیں مقررہ وقت پر کوئی گول نہ کر سکیں۔آج ایونٹ کے مزید 4 میچز کھیلے جائیں گے۔
Load Next Story