ویرات اور انوشکا کا عشق خوشگوار انجام کو پہنچنے کے قریب

کرکٹر اور بالی ووڈ اسٹار رواں سال کے اختتام تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، بھارتی میڈیا


ویب ڈیسک March 20, 2015
گزشتہ دنوں ویرات کوہلی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انوشکا شرما سے اپنی محبت کا اظہار کیا تھا، فوٹو:فائل

لاہور: بھارتی میڈیا نے خبروں میں زیر گردش رہنے والے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی مستقبل قریب میں شادی کا دعویٰ کیا ہے۔

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کے درمیان تعلقات کی خبریں کوئی نئی بات نہیں، کرکٹر اور اداکارہ کے درمیان محبت کی خبریں آئے روز میڈیا کی زینت بنتی رہیں جس پر دونوں جانب سے کبھی ان کی تصدیق نہیں کی گئی تاہم گزشتہ دنوں ویرات کوہلی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انوشکا شرما سے اپنی محبت کا اظہار کیا جس کے بعد اب بھارتی میڈیا ان دونوں کی شادی کے دعوے کررہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں اسٹارز کی شادی کے لیے تمام باتیں طے کی جاچکی ہیں جس کے بعد ویرات کوہلی اور انوشکا شرما رواں سال کے اختتام تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گےدونوں کی شادی کی تقریب کس شہر میں انجام پائے گی یہ طے ہونا ابھی باقی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔