کراچی کے شہری 72 گھنٹوں میں بیریئر اور رکاوٹیں ہٹادیں ترجمان رینجرز

رکاوٹیں نہ صرف عوام بلکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آپریشن میں بھی مشکلات کا باعث بنتی ہیں، ترجمان


ویب ڈیسک March 20, 2015
رینجرز کالعدم تنظیموں اور جرائم پیشہ افراد کا پیچھا جاری رکھے گی، ترجمان،فوٹو:فائل

ترجمان رینجرز نے کراچی کےشہریوں کو 72 گھنٹوں میں سیکیورٹی کے لیے لگائے گئے گیٹس اور رکاوٹیں ہٹانے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی کے لیے لگائے گئے گیٹس اور رکاوٹیں نہ صرف عوام بلکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آپریشن میں بھی مشکلات کا باعث بنتی ہیں اسی لیے شہر میں سیکیورٹی کے لیے لگائی گئی رکاوٹیں ہٹادی جائیں کیونکہ آئندہ 72 گھنٹوں کےبعد ان کے خلاف بلاتفریق آپریشن کیا جائے گا۔

ترجمان رینجرز نے نارتھ ناظم آباد میں رینجرز کی موبائل پر حملے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ دھماکا رینجرز کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کا رد عمل ہے لیکن رینجرز کالعدم تنظیموں اور جرائم پیشہ افراد کا پیچھا جاری رکھے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |