پاکستانی ماربل سیکٹرکیلیے4 ہائی ویلیومنڈیوں کی راہ ہموار

پاکستانی ایکسپورٹرز اور غیرملکی خریداروں میں رابطے جاری ہیں


Business Reporter October 08, 2012
آسٹریلیا، جاپان، روس اورملائیشیا کے خریداروں نے پاکستانی ماربل مصنوعات میں گہری دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے 4ملین ڈالر سے زائدکے ابتدائی آرڈرز دیدیے ہیں. فوٹو: عائشہ میر/ ایکسپریس

ایکسپوپاکستان نمائش نے پاکستانی ماربل سیکٹر کیلیے 4 نئی ہائی ویلیومنڈیوں کاراستہ ہموار کردیا۔

آسٹریلیا، جاپان، روس اورملائیشیا کے خریداروں نے پاکستانی ماربل مصنوعات میں گہری دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے 4ملین ڈالر سے زائدکے ابتدائی آرڈرز دیدیے ہیں جبکہ مزید آرڈرز کیلیے پاکستانی ایکسپورٹرز اور غیرملکی خریداروں میں رابطے جاری ہیں، نمائش میں شرکت کرنیوالے خریداروںنے پاکستانی ماربل کی خریداری کیلیے آئندہ ماہ دوبارہ پاکستان کادورہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ثنا اﷲ خان نے کہاکہ آسٹریلیا،جاپان، روس اور ملائیشیا پاکستانی ماربل کیلیے اہم ترین وسیع منڈی بن سکتی ہے۔ غیرملکی خریداروں کی اکثریت پاکستانی ماربل کے نمونے ساتھ لے جارہی ہے اور جلدہی مزید آرڈرز بھی ملنے کی توقع ہے۔ انھوں نے بتایاکہ ٹریڈڈیولپمنٹ اتھارٹی نے ماربل سیکٹر میں غیرملکی خریداروںکی خصوصی دلچسپی دیکھتے ہوئے ماربل سیکٹر کیلیے ہر ممکن سہولتوں کی فراہمی بالخصوص روس کے ساتھ بینکاری روابط آسان بنانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں