ہر کھلاڑی کی کارکردگی کا انفرادی جائزہ لیا جائے گا چیئرمین پی سی بی

آسٹریلیا سے ہار پر افسوس کےساتھ خوشی بھی ہے کہ ٹیم نے کم ہدف کا دفاع کرتے ہوئے فائٹنگ اسپرٹ کا مظاہرہ کیا، چیرمین


Sports Reporter March 21, 2015
کھلاڑیوں نے بہترین ڈسپلن کا مظاہرہ کرکے ملک کے سفیر کا کردار ادا کیا، شہریارخان۔ فوٹو:ایکسپریس نیوز/فائل

چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے ورلڈ کپ سے ٹیم کے اخراج پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر کھلاڑی کی کارکردگی کا انفرادی جائرہ لیا جائے گا۔


اپنے ایک بیان میں شہریار خان کا کہنا تھا کہ فیورٹ اور میزبان آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست پر افسوس لیکن اس کے ساتھ خوشی بھی ہے کہ ٹیم نے کم ہدف کا دفاع کرتے ہوئے انتہائی فائٹنگ اسپرٹ کا مظاہرہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کی جنوبی افریقہ سمیت مسلسل چار میچز میں کامیابیوں کے ساتھ کوارٹر فائنل تک رسائی بہت حوصلہ افزا رہی، کھلاڑیوں نے بہترین ڈسپلن کا مظاہرہ کرکے ملک کے سفیر کا کردار ادا کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔