بیلز نہ گرنے کی وجہ سے مصباح الحق صفر پر پویلین واپسی سے بچ گئے

اننگز کی دوسری ہی گیند پر جوش ہیزل ووڈ نے انھیں بولڈ کر دیا تھا لیکن خوش قسمتی سے بیلز نہ گریں


Sports Desk March 21, 2015
اننگز کی دوسری ہی گیند پر جوش ہیزل ووڈ نے انھیں بولڈ کر دیا تھا لیکن خوش قسمتی سے بیلز نہ گریں۔ فوٹو : فائل

HARIPUR: کینگروز کیخلاف ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں بیلز نہ گرنے کی وجہ سے مصباح الحق صفر پر پویلین واپسی سے بچ گئے۔

اننگز کی دوسری ہی گیند پر جوش ہیزل ووڈ نے انھیں بولڈ کر دیا تھا، وکٹوں کی لائٹس بھی روشن ہو گئیں لیکن بیلز لڑکھڑانے کے باوجود نہ گریں، میزبان ٹیم نے ایل بی ڈبلیو فیصلے کیلیے سوچ بچار میں وقت ضایع کر دیا۔ یوں ریویو بھی نہ لیا جا سکا۔

مبصرین نے اس حوالے سے سوال اٹھا دیا، ان کا کہنا ہے کہ اگر گیند ٹکرانے سے لائٹس روشن ہو جاتی ہیں تو بیلز کو ختم ہی کر دینا چاہیے کیونکہ لیڈ کے بھاری ہونے کی وجہ سے یہ اکثر وکٹوں پر ٹکی رہتی ہیں، اس سے قبل آئر لینڈ کے ایڈ جوائس کو برسبین میں یو اے ای کیخلاف میچ میں اہسا ہی موقع ملا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔