این اے 246 کے لئےکاغذات کی جانچ پڑتال مکمل

این اے 246 میں 24مارچ کو مسترد اور منظور ہونے والے کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں جمع ہونگیں


Staff Reporter March 21, 2015
25کے کاغذات منظور، ن لیگ کا امیدوار ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش نہیں ہوا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246میں ضمنی انتخاب کیلیے کاغذات کی جانچ پڑتال کا مرحلہ مکمل ہوا25امیدواروں کے کاغذات منظور اور دو امیدواروں کے مسترد ہوئے۔

ریٹرننگ افسر ندیم حیدر کے مطابق کاغذات منظور ہونے والے امیدواروں میں متحدہ قومی موومنٹ کے کنور نوید جمیل، عبدالستار انصاری، اسلم شاہ، سیما زریں، جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان، راشد نسیم، منعم ظفر، پاسبان کے عثمان معظم، شکیل احمد شیخ، تحریک انصاف کے عمران اسماعیل، آصف میمن، نازیہ خورشید، فردوس شمیم نقوی، راجہ اظہرخان، سید احمد سہیل، سید عثمان علی کوہستانی، اظہار الحسن قادری، مسلم لیگ (ن) کے محمد ایوب خان، پیپلزپارٹی کے ظفر احمد، حسن پرویز، شاہینہ شمیم، شہزاد مجید، آزاد امیدوار محفوظ یار خان، پرویز علی اور محمد عتیق قریشی شامل ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن)کے محمد ریحان ریٹرننگ کے سامنے پیش نہیں ہوئے اور آزاد امیدوار اشرف علی قریشی کا تجویز کنندہ کا مذکورہ حلقے سے نہ ہونے کی وجہ سے کاغذات مسترد ہوئے۔

انتخابی شیڈول کے مطابق این اے 246 میں 24مارچ کو مسترد اور منظور ہونے والے کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں جمع ہونگیں،30مارچ اپیلوں پر فیصلے ہونگے، 31مارچ تک امیدواردستبردار ہوسکیں گے اور 2اپریل کو حتمی فہرست جاری ہوگی، جبکہ 23 اپریل کو پولنگ ہوگی،یہ نشست متحدہ قومی موومنٹ کے سردار نبیل احمد گبول کے استعفے سے خالی ہوئی تھی، اس نشست کے علاقے میں متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو بھی آتا ہے ،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے موقع پراسسٹنٹ ریٹرننگ افسران حسین اورٹاؤن افیسر تعلیم ضلع وسطی طارق علی بھی موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔