کرپشن اور نااہلی ریلوے کی تباہی کا سبب ہیںمنظور رضی

بحالی کیلیے تجاویز دیں لیکن انتظامیہ نے عمل نہیں کیا ،یونین رہنما ئوں کی پریس کانفرنس


Staff Reporter October 08, 2012
بحالی کیلیے تجاویز دیں لیکن انتظامیہ نے عمل نہیں کیا ،یونین رہنما ئوں کی پریس کانفرنس۔ فوٹو: ایکسپریس

ریلوے ورکزر یونین کے چیر مین منظور رضی اور مرکزی سینئر نائب صدر محمد جنید اعوان نے کہا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان ریلوے کی تباہی و تنزلی کی اہم وجوہات میں کرپشن ، انتظامی نا اہلی، احتساب کا فقدان ، سیاسی مداخلت ، حکومتی عدم توجہ ، ریلوے میٹریل کی چوری ، پروجیکٹس ٹھیکیداری سسٹم ، پراکس و ریلوے نجکاری کے نام پر مختلف اقدامات اور انتظامی اخراجات بہت اہم ہیں۔

اس کے علاوہ خود مختار بورڈ کا نہ ہونا ، ٹرین آپریشن سے متعلق لوگوں کو پالیسی بنانے کے عمل میں شریک نہ کرنا ریلوے کی تباہی کی اہم وجوہات ہیں یہ بات منظور احمد رضی اور دیگر عہدیداروں نے کراچی پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بتائی ، محمد جنید اعوان کا کہنا تھا کہ آج 60 کی دہائی کے مقابلے میں لوکو موٹیوز ( ریلوے انجن) کی تعداد39 فیصد ، پسنجرز کوچز کی تعداد 8 فیصد ، فریٹ ویگنز 38 فیصد ، ریلوے اسٹیشنوں کی تعداد 38 فیصد ، مسافروں کی تعداد 46 فیصد اور فریٹ سروس 70 فیصد کم ہو چکی ہے ، آمدنی کے مقابلے میں اخراجات 169 فیصد ہو چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم نے24 دسمبر 2009 کو ریلوے کی بحالی اور منافع بخش بنانے تجاویز دیں انتظامیہ نے کمیٹیاں بنائیں لیکن عمل نہیں ہوا، موجودہ حکومت نے 29 مارچ2008 کو پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا لیکن تا حال کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں