اہم مقدمات فوری مکمل کیے جائیںچئیرمین نیب قمرالزماں

تفتیش میرٹ پرکی جائے، کرپشن میںملوث نیب افسران اورعملے کے خلاف سخت کارروائی ہوگی،چیئرمین نیب


Staff Reporter March 21, 2015
اسٹیل ملز، نیشنل بینک، ایساف کنٹینرز اسکینڈلزمیں نمایاں کامیابیاں ملیں، ڈی جی نیب کراچی کی بریفنگ فوٹو: فائل

چیئرمین قومی احتساب بیورو(نیب) قمرالزماں چوہدری نے کہاہے کہ تمام زیرالتوا تحقیقات اورمقدمات کومیرٹ کی بنیادپر جلدازجلد مکمل کیاجائے، نیب میں کرپشن کوکسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا۔

نیب کراچی انتہائی اہم کرپشن سکینڈلزکی تحقیقات کررہا ہے اورنیب کی مجموعی کارکردگی میں اس کابہت بڑاحصہ ہے، انھوں نے اشتہاری اورعدالتوں سے مفرورملزمان کوگرفتار کرنے کیلیے کارروائیاں تیزکرنے کی ہدایت کی۔ وہ ہفتے کونیب کراچی کے دفترمیں سہ ماہی کارکردگی پر بریفنگ کے بعدگفتگو کررہے تھے۔ قبل ازیں ڈائریکٹر جنرل نیب کراچی کرنل(ر) سراج النعیم نے بریفنگ میں بتایاکہ اسٹیل ملز، نیشنل بینک اورایساف کنٹینرز اسکینڈلزکی تحقیقات میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرلی ہیں۔

رواںسال کی پہلی سہ ماہی میں لوٹے گئے 29کروڑ 93لاکھ روپے اور 7کروڑ روپے مالیت کی اراضی قومی خزانے میں واپس لائی گئی۔ انھوں نے مزید بتایاکہ پاکستان اسٹیل ملزکے میگا کرپشن اسکینڈل میں 8ضمنی ریفرنسز داخل کیے جاچکے ہیں۔ ایساف کنٹینرز اسکینڈل کیس میں ایف بی آرکی جانب سے 28 ہزار 8سو کمرشل کنٹینرزسے متعلق 25درخواستوں اور 3 ہزار 542نان کمرشل کنٹینرز سے متعلق ایک درخواست پراپنی تحقیقات مکمل کرکے نیب نے احتساب عدالتوں میں 57 ریفرنسز داخل کیے ہیں جن میں 221کلیئرایجنٹوں، 110 بارڈر ایجنٹ اور 5 کسٹمز آفیشلزملوث ہیں۔

ایساف کنٹینرز اسکینڈل سے متعلق مقدمات کی سماعت عدالتوں میں آخری مراحل میںہے۔ کرنل سراج النعیم نے مزید بتایاکہ نیشنل بینک آف پاکستان میں خلاف ضابطہ بھرتیوں سے متعلق تحقیقات بھی کی جارہی ہے۔چیئرمین قمرالزماں چوہدری نے بریفنگ کے اختتام پرنیب کراچی کی کارکردگی کوسراہا اورذمے داران کوہدایت کی کہ مفروراور عدالتوں سے ضمانت حاصل کرنے کے بعدپیش نہ ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام ترکوششیں بروئے کارلائیں۔ تمام درخواستوں، تحقیقات اور مقدمات کی تفتیش میرٹ پرمکمل کی جائے۔ نیب میں کرپشن کے خلاف زیروٹالرینس ہے، کرپشن میںملوث نیب افسران اورعملے کوسخت ترین قانونی کارروائی کاسامنا کرناپڑے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔