ایان علی کی درخواست ضمانت پرکسٹم سے جواب طلب

ماڈل کی بی کلاس کیلیے درخواست جب کہ سہولتیں اے کلاس کی حاصل ہیں


Qaiser Sherazi March 21, 2015
بے گناہ ہوں، رقم میری اپنی ہے، ماڈل ایک موقف پرقائم، تفتیشی ٹیم کے پاس سوالات ختم ہوگئے فوٹو: فائل

KARACHI: لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جج جسٹس محمد طارق عباسی نے ڈالر اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے کسٹم حکام سے2 ہفتے میں جواب، مقدمے کا ریکارڈ اور تفتیش کی رپورٹ طلب کرلی۔

درخواست ضمانت کی سماعت اپریل کے پہلے ہفتے میں ہوگی۔ درخواست میں ملزمہ کے وکیل سردار اسحاق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ سائلہ بے گناہ ہے، رقم اس کی اپنی ہےاور اس نےکسٹم حکام کو بیان ریکارڈ کرادیا، سائلہ خاتون بھی ہے اس ناطے ضمانت اس کا حق ہے۔

کسٹم ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ اپنے اس بیان پر قائم ہے کہ رقم اس کی اپنی ہے، اس موقف کے بعد تفتیشی ٹیم کے سوالات ہی ختم ہوگئے۔ واضح رہے کہ ملزمہ کے والد محمد حفیظ پھر اچانک منظر سے غائب ہوگئے، وہ 2 روز سے عدالت، جیل اور کسٹم حکام کے پاس نہیں گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔