اقوام متحدہ توہین انبیا کیخلاف کارروائی کرے مقررین
متحدہ علما محاذ کے تحت آل پارٹیز کانفرنس سے علماو سیاسی قائدین کا خطاب.
LONDON:
متحدہ علما محاذ کے بانی و جنرل سیکریٹری مولانا محمد امین انصاری کی دعوت پر حرمت رسول ؐ کے خلاف امریکی گستاخانہ فلم، شیعہ و سنی ٹارگٹ کلنگ ، دہشت گردی اور ڈرون حملوں پر رد عمل کے اظہار کیلیے مرکزی صدر علامہ مرزا یوسف حسین کی زیر صدارت آل پارٹیز امن و یکجہتی کانفرنس منعقد ہوئی۔
جس میں شریک مختلف مکاتب فکر کے علما،مشائخ اور سیاسی رہنمائوں نے خطاب کیا،کانفرنس میں صوبائی وزیر مذہبی امور عبدالحسیب، متحدہ علما محاذ کے چیئرمین علامہ مفتی محمد اسلم نعیمی، برجیس احمد، مولانا انتظار الحق تھانوی، مفتی عثمان یار خان،علامہ قاضی احمد نورانی، اسلم خٹک، محمد شاہد صابری ، اسرار عباسی، سید اشرف قریشی، ڈاکٹر عامر عبداللہ ، پروفیسر دلاور رحمانی، مطلوب اعوان، علامہ علی کرار نقوی اور دیگر نے شرکت کی،کانفرنس سے خطاب میں صوبائی وزیر عبدالحسیب نے کہا کہ اقوام متحدہ توہین انبیا کے خلاف اپنی قراردادوں پر عملدرآمد اور کارروائی کرے،علامہ مرزا یوسف حسین نے کہا کہ ذات محمد مصطفیؐ امت کیلیے نقطہ اتحاد ہے،برجیس احمد نے کہا کہ شان رسالتؐ اور مقام نبوتؐ کے تحفظ کے مسئلے پر مغربی دنیا کو قائل کرنے کی سفارتی کوششوں کو تیز تر کرنا چاہیے۔
علامہ قاضی احمد نورانی نے کہا کہ امریکا اپنے شہری کی جانب سے ناپاک فلم بنانے پر معافی مانگے، مفتی عثمان یار خان نے کہا کہ آج امت میں اتحاد کی جتنی ضرورت ہے شاید پہلے کبھی نہ تھی،اس موقع پر کانفرنس کے شرکا نے سخی حسن چورنگی پر گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا اور نفرت کے اظہار کے لیے امریکی پرچم نذر آتش کیا،کانفرنس کے آخر میں علما مشائخ رابطہ کونسل کے چیئرمین پیر سید اعجاز علی نقوی قادری نے امت مسلمہ کے اتحاد اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کرائی۔