اے این پی ایک سوچ فکر اور جہد مسلسل کا نام ہےشاہی سید

ملک میں جمہوریت کے لیے ہماری جدوجہد کسی سے ڈھکی چھپی نہیں


Staff Reporter October 08, 2012
ملک میں جمہوریت کے لیے ہماری جدوجہد کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی سندھ نے صدر سینیٹر شاہی سید نے اپنے بیان میںکہا ہے کہ اے این پی صرف ایک جماعت نہیںبلکہ سوچ وفکر نظریے اور جہد مسلسل کا نام ہے۔

قوم کو عدم تشدد،جمہوریت اور ترقی پر گامزن کرنے کیلیے ہماری طویل جدوجہد اور قربانیاںکسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں اور اس جدوجہدکی پاداش میں ہمارے اسلاف کو اپنی زندگی کا بیشتر حصہ پابند سلاسل گزارنا پڑا، قوم کو شعور دینے کی پاداش میں ہمیںملک دشمن اور کافر کے القابات سے نوازا گیا مگر سچائی کا راستہ دنیا کی کوئی طاقت نہیںروک سکی، انھوں نے کہا کہ حالات کا بھرپور مقابلہ ہمارے اسلاف کی روایت ہے۔

سازش، قید و بند، ظلم وجبر اور پابند سلاسل ہمارے لیے کوئی نئی بات نہیں، ہمیں حالات و واقعات کے مطابق خودکو ڈھالنا ہوگا، انھوں نے کہاکہ ہمیشہ وہی قومیںکامیابی سے ہمکنار ہوتی ہیںجس نے حالات سے سبق سیکھا ہو، عہدیداران اور کارکنان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، رہنما وکارکنان عہد حاضر کے تقاضوںکے مطابق خود کو جدید خطوط پراستوار کریں، اپنی مظلوم اورمسائل زدہ قوم کو مشکلات سے نکالنے کیلیے نوجوانوں کو بنیادی کردار ادا کرنا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں