ہرقسم کی قربانی دے کر کراچی سے دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے کورکمانڈر

بم دھماکے میں شہید ہونے والے جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار


ویب ڈیسک March 21, 2015
بم دھماکے میں شہید ہونے والے جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار. فوٹو: ایکسپریس نیوز

کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کا کہنا ہے کہ شہر میں قیام امن اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے ہر قسم کی قربانی دیں گے اور ناسور دہشت گردی کا خاتمہ کر کے رہیں گے۔

ناظم آباد میں رینجرز کی موبائل کے قریب بم دھماکے میں شہید ہونے والے 2 اہلکاروں کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کورکمانڈر کراچی کا کہنا تھا کہ دونوں جوانوں نے قوم کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کیا جن کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور شہر میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

دوسری جانب شہید ہونے والے دونوں اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس میں کور کمانڈر کراچی سمیت ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر اور رینجرز کے دیگر حکام نے شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔