سندھ میں گورنر راج لگا تو پورے ملک میں لگے گا خورشید شاہ

عذیر بلوچ کو لیاری آپریشن کے باعث ملک چھوڑنا پڑاجس کا بدلہ لینے کیلئے وہ پارٹی پرالزامات لگارہا ہے،اپوزیشن لیڈر


ویب ڈیسک March 21, 2015
عذیر بلوچ کو لیاری آپریشن کے باعث ملک چھوڑنا پڑاجس کا بدلہ لینے کیلئے وہ پارٹی پرالزامات لگارہا ہے،اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ فوٹو: فائل

قائدحزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اگر گورنر راج لگایا گیاتو پھر سندھ میں نہیں پورے ملک میں لگے گا۔

سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ آئینی ترامیم کے باعث گورنر راج کا نفاذ مشکل ہے تاہم گورنر راج لگنےسے پورے ملک کےلیے گھمبیر مسائل ہوجائیں گے اور اگر سندھ میں گورنرراج لگا تو پورے ملک میں لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ عذیر بلوچ کو لیاری میں آپریشن کے باعث ملک چھوڑنا پڑا جب کہ پیپلزپارٹی نے عزیز بلوچ پر زمین تنگ کی جس کا بدلہ لینے کے لئے وہ پارٹی پر الزامات لگارہا ہے اور سزائے موت کے قیدی صولت مرزا اور عزیز بلوچ کا کیس الگ الگ ہے۔

حکومت اور تحریک انصاف کے مابین جوڈیشل کمیشن پر اتفاق کے حوالے سے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ دھرنوں سے مسئلہ حل ہونا ہوتا تو اسی وقت ہوجاتا تاہم انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کے معاملے پر اتفاق خوش آئند ہے اور مسئلہ لڑائی سےنہیں بات چیت سےہی حل ہوتا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔