وہاب ریاض اور شین واٹسن پر میچ کے دوران تلخ کلامی پر جرمانہ

وہاب ریاض اور شین واٹسن نے میچ کے دوران تلخ کلامی اور ایک دوسرے کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے، آئی سی سی اعلامیہ


ویب ڈیسک March 21, 2015
دونوں کھلاڑیوں کی شکایت میچ ریفری رنجن مدوگالے کی جانب سے کی گئی، آئی سی سی فوٹو: گیٹی امیجز

آئی سی سی نے میچ کے دوران تلخ کلامی پر قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض پر میچ فیس کا 50 فیصد اور آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹس پر 15 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وہاب ریاض اور شین واٹسن نے میچ کے دوران تلخ کلامی اور ایک دوسرے کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے جس کی میچ ریفری رنجن مدوگالے کی جانب سے شکایت کی گئی لہٰذا آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وہاب ریاض پر میچ فیس کا 50 فیصد اور شین واٹسن پر 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے ورلڈ کپ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر کردیا تھا۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔