پاکستان نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر ضبط کی گئیں 57 کشتیاں بھارت کے حوالے کردیں

میری ٹائمز سیکیورٹی نے 57 کشتیوں کو مرمت کے بعد باضابطہ طور پر بھارتی سمندری حدود میں بھیج دیا، ترجمان دفتر خارجہ


ویب ڈیسک March 21, 2015
گزشتہ سال پاکستان نے کشتیوں کو خیرسگالی کے طور پر بھارت کو واپس کرنے کا فیصلہ کیا تھا فوٹو: فائل

پاکستان نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی ماہی گیروں کی ضبط کئی گئیں 57 کشتیاں بھارت کے حوالے کردیں۔

دفترخارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ سال پاکستان نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر پکڑی گئی کشتیوں کو جذبہ خیرسگالی کے طور پر بھارت کو واپس کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس سلسلے میں 8 رکنی بھارتی وفد کراچی آیا تھا، جس نے کشتیوں کی واپسی کے حوالے سے طریقہ کار وضع کرنے کے لئے میری ٹائمز سیکیورٹی کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی تھی۔

تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ عام طور پر ضبط کی گئی کشتیوں کی خستہ حالت کی وجہ سے اُنھیں واپس نہیں کیا جاتا تاہم وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر کشتیوں کی واپسی یقینی بنائی گئی۔ پاکستان میری ٹائمز سیکیورٹی نے کشتیوں کی مرمت کے بعد اُنہیں قابل استعمال بنانے کے لیے بھرپور معاونت کی جس کے بعد انہیں باضابطہ طور پر بھارتی سمندری حدود میں بھیج دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |