کراچی میں اسکولوں پر حملے میں ملوث کالعدم تنظیم کے 5 کارندے گرفتار

ملزمان نے دوران تفتیش اسکولوں کے علاوہ پولیس موبائلوں پر حملے کا بھی انکشاف کیا، ذرائع


ویب ڈیسک March 21, 2015
حساس اداروں نے اورنگی ٹاؤن میں کارروائی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی۔ فوٹو: فائل

حساس اداروں نے اورنگی کے علاقے میں کارروائی کرکے اسکولوں پر حملے میں ملوث کالعدم تنظیم کے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حساس اداروں کے اہلکاروں نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں کارروائی کی اور کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ گلشن اقبال اور ناظم آباد میں اسکولوں پر کریکر حملے میں ملوث ہیں جب کہ انہوں نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن کو سبوتاژ کرنے کے لئے پریڈی اور نیپا سمیت مختلف علاقوں میں پولیس موبائل کو بھی نشانہ بنایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔