مچھ جیل انتظامیہ کی صولت مرزا کے نئے ڈیتھ وارنٹ کے لیے عدالت سے درخواست

عدالت صولت مرزا کی پھانسی کے حوالے سے نئی تاریخ  سے آگاہ کرے، مچھ جیل انتظامیہ کا موقف


ویب ڈیسک March 21, 2015
صولت مرزا  کو 19مارچ کو  پھانسی کی سزا دی جانی تھی۔ فوٹو:فائل

مچھ جیل انتظامیہ نے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے سزائے موت کے قیدی صولت مرزا کے نئے ڈیتھ وارنٹ کے لیے درخواست کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مچھ جیل حکام نے کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 5 کو صولت مرزا کے نئے ڈیتھ وارنٹ کے لیے درخواست کردی ہے۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صولت مرزا مچھ جیل کے ڈیتھ سیل میں موجود ہے، اس لئے عدالت جیل حکام کو صولت مرزا کی پھانسی کے حوالے سے نئی تاریخ سے آگاہ کرے۔ عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی ہے جس کا فیصلہ منگل کو سنائے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ صولت مرزا کو 19 مارچ کو پھانسی کی سزا دی جانی تھی تاہم اعترافی بیان منظر عام پر آنے کے بعد اس کی سزا پر عمل درآمد موخر کردیا گیا تھا اور اس کے بعد وزارت د اخلہ کی درخواست پر صدر ممنون حسین نے صولت مرزا کی پھانسی کی سزا 90 روز کےلئے منسوخ کردی تھی.

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |