امریکا میں 12 سالہ بچی ’’آئی فون‘‘ کے لئے ماں کی جان کی دشمن بن گئی

بچی نے ماں کو ایک مرتبہ جوس جب کہ دوسری مرتبہ کھانے میں بلیچنگ پاؤڈر ملا کر مارنے کی کوشش کی


ویب ڈیسک March 21, 2015
پولیس نے ماں کی شکایت پر ثبوت ملنے کے بعد بچی کو حراست میں لے کر بچہ جیل منتقل کردیا۔ فوٹو: فائل

LOS ANGELES: امریکی ریاست کولاراڈو میں 12 سالہ بچی نے ''آئی فون'' واپس لینے پر اپنی ماں کو 2 بار موت کے گھاٹ اتارنے کی کوشش کی.

پولیس کے مطابق کولاراڈو کے دارالحکومت ڈینیور میں 12 سالہ بچی نے اپنی ماں کو محض آئی فون واپس لینے پر ایک ہفتے میں 2 بار کھانے میں زہر ملا کر مارنے کی کوشش کی، بچی نے سب سے پہلے اپنی ماں کو ناشتے میں بنائے گئے جوس میں زہر ملا کر دیا جس پر ماں کو شبہ تو ہوا لیکن اس نے سوچا کہ بچی نے گلاس ٹھیک سے نہیں دھویا ہوگا اس لئے بلیچ کی بو آرہی ہے تاہم جب بچی نے ماں کو دوسری بار بلیچ پانی کے گلاس میں ڈال کر پلانے کی کوشش کی تو ماں کا شک یقین میں بدل گیا اور اس نے بچی کی پولیس میں شکایت درج کرادی۔

پولیس نے ماں کی شکایت پر ثبوت ملنے کے بعد بچی کو حراست میں لے کر بچہ جیل منتقل کردیا جہاں اس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں