پی سی بی کا چیف سلیکٹر معین خان کو عہدے سے فارغ کرنے کا فیصلہ

معین خان کے ساتھ سلیکشن کمیٹی کے دیگر اراکین کو بھی فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے


ویب ڈیسک March 21, 2015
دورہ بنگلادیش کے لئے ٹیم کا انتخابات نئی سلیکشن کمیٹی کرے گی جس کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ میں کسینو اسکینڈل کے باعث چیف سلیکٹر معین خان کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی سی بی نے معین خان کو کسینو اسکینڈل کے باعث چیف سلیکٹر کے عہدے سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا جب کہ ان کے ساتھ سلیکشن کمیٹی کے دیگر اراکین کو بھی فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، دورہ بنگلادیش کے لئے ٹیم کا انتخابات نئی سلیکشن کمیٹی کرے گی جس کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا اور نئی سلیکشن کمیٹی کو نوجوان کھلاڑیوں کے انتخاب کا ٹاسک بھی ملے گا۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے ابتدائی میچوں میں قومی ٹیم کی بدترین کارکردگی کے بعد معین خان کو کسینو میں دیکھا گیا تھا جس کے باعث انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جب کہ چیرمین پی سی بی شہریار خان نے کسینو جانے پر معین خان سے تحریری وضاحت طلب کرتے ہوئے انہیں وطن واپس بلایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |