کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن میں  حصہ لینے والا پولیس افسر قتل

ملزمان فرار ہوتے وقت اے ایس آئی علی محمد کا سرکاری اسلحہ بھی لے گئے


ویب ڈیسک March 21, 2015
مقتول کو 9 ایم ایم پستول سے نشانہ بنایا گیا،پولیس فوٹو: فائل

بلدیہ ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان گھر میں گھس کر پولیس افسر کو قتل کرکے فرار ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اے ایس آئی علی محمد رات بھر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کے بعد اپنی ڈیوٹی ختم ہونے پر بلدیہ ٹاؤن میں فٹ بال اسٹیڈیم کے قریب واقع اپنے گھر پہنچا تو نامعلوم افراد نے گھس کر اس پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ ملزمان فرار ہوتے وقت اپنے ساتھ مقتول کا سرکاری اسلحہ اور دیگر سامان بھی ساتھ لے گئے۔

پولیس نے مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی جب کہ جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول سمیت دیگر شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |