اسلام آباد میں سیکیورٹی الرٹ امریکیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

وزارت داخلہ کی ہدایت کے بعد بڑے نجی ہوٹلزاور ڈپلومیٹک انکلیوژر کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی


News Agencies October 08, 2012
ٹیکسلا میں سرچ آپریشن،60 مشتبہ افراد گرفتار، امریکی اسلام آباد میں سفر نہ کریں، سفارتخانہ فوٹو: فائل

وفاقی وزارت داخلہ نے اسلام آباد میں دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر سیکیورٹی الرٹ جاری کیا ہے جس کے بعد بڑے نجی ہوٹلزاور ڈپلومیٹک انکلیوژر کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

کنٹینرز لگا کر ڈپلومیٹک انکلیو کی جانب آنے والے راستوں کو بلاک کردیا گیا۔ تمام پولیس ناکوں پر سراغ رساں کتے بھی موجود تھے ، ادھر راولپنڈی پولیس نے ٹیکسلا میں سرچ آپریشن کے دوران مختلف علاقوں سے ساٹھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

اے ایف پی کے مطابق امریکا نے دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر اپنے شہریوں کو اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔ سفارتخانے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ پیغام میں ریڈزون میں کئی حکومتی عمارتوں اور کئی مقامی ہوٹلوں کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں شہریوں کو جانے سے منع کیا گیا ہے، امریکی سفارتخانے نے یہ انتباہ پاکستان کی وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے اتوار کو اسلام آباد میں ممکنہ دہشت گرد حملوں کے پیش نظر جنرل تھریٹ الرٹ کے اجرا کے بعد کیا ہے، پیغام میں تمام امریکی شہریوں کو چوکس اور محتاط رہنے کا کہا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں