نیو یارک میں گھر میں آگ لگنے سے 7 بچے ہلاک

ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سے 14 سال ہیں جب کہ واقعے میں 2 خواتین بھی زخمی ہوئیں، پولیس


آگ لگنے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی تاہم اس کی تحقیقات جاری ہیں، پولیس، فوٹوفوکس نیوز

امریکی شہر نیو یارک میں اچانک ایک گھر میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 7 بچے ہلاک ہوگئے۔

امریکی خبررساں ادارے کے مطابق نیویارک کے علاقے بروکلن کے ایک گھر میں رات کے قت اچانک آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق آگ کی زد میں آکر 7 بچے ہلاک ہوگئے جن کی عمریں 5 سال سے 14 سال تک ہیں جب کہ بچوں کے ایک ہی خاندان سے تعلق کو بھی خارج از امکان نہیں کیا جاسکتا۔

پولیس کے مطابق آتشزدگی کے اس واقعے میں 2 خواتین زخمی ہوگئیں جو اسپتال میں زیر علاج ہے جب کہ آگ لگنے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی تاہم اس کی تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب فائر فائٹرز ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی 100 فائر فائٹرز کو جائے حادثہ کی جانب روانہ کردیا گیا تھا جنہوں نے فوری طور پر آگ پر قابو پایا تاہم اس دوران 5 بچے فوری طور پر ہلاک ہوچکے تھے جب کہ 2 بچوں نے اسپتال میں دم توڑا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں