پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

گلگت بلتستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جب کہ ان کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما سینٹر


ویب ڈیسک March 21, 2015
زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا، زلزلہ پیما سینٹر، فوٹو:فائل

NEW YORK: خیبرپختونخوا سمیت گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سوات، مالاکنڈ، مانسہرہ، چترال، ایبٹ آباد، ہری پور اور لوئر دیر جب کہ گلگت بلتستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے بعد لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمے کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما سینٹر کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا جب کہ زلزلے کی گہرائی 15 کلو میٹر تھی تاہم زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔