خبردار غلط طریقے سے موبائل پکڑنے سے انگلیاں بھی ناکارہ ہوسکتی ہیں

موبائل فون کے طویل استعمال کے دوران اس کے پیندے کو چھوٹی انگلی سے سہارا دینے سے ہاتھ مفلوج ہوسکتا ہے۔


ویب ڈیسک March 22, 2015
موبائل فون کےطویل استعمال کے دوران ہاتھ کو تھوڑے تھوڑے وقفے کے بعد آرام ضرور دیں فوٹو : فائل

اگر آپ اسمارٹ فون کے استعمال کے دوران اسے سہارا دینے کے لیے چھوٹی انگلی استعمال کرتے ہیں تو خبردار ہوجائیے کیونکہ جاپانی تحقیق کاروں نے بتایا ہے کہ یہ عادت آپ کی چھوٹی انگلی کو ہمیشہ کے لیے ناکارہ بناسکتی ہے۔

موبائل فون ساز کمپنی این ٹی ٹی ڈوکومو نے وارننگ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ موبائل فون کے طویل استعمال کے دوران اس کے پیندے کو چھوٹی انگلی سے سہارا دینا معمولی درد سے لے کر انگلی کو ٹیڑھا یا مفلوج کرنے جیسے مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔

محققین نے خبردار کیا ہے کہ اس عادت کو جلد از جلد ترک کریں اور طویل استعمال کے دوران ہاتھ کو تھوڑے تھوڑے وقفے کے بعد آرام ضرور دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں