کچھ کرم فرمانہیں چاہتے تھے میں وزیراعظم بنوںمخدوم شہاب

جنوبی پنجاب کوہرصورت الگ صوبہ بناکر وہاں کے عوام کوان کاحق دیاجائے گا


INP October 08, 2012
پاکستان کارپٹ مینوفیکچرزاینڈایکسپورٹرکے تحت قالینوں کی سالانہ نمائش کا افتتاح۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر برائے ٹیکسٹائل انڈسٹری مخدوم شہاب الدین نے کہا ہے کہ کچھ کرم فرمانہیں چاہتے تھے کہ میں وزیراعظم بنوں،اس لیے نامزدگی کے بعد مجھے ایفی ڈرین اسیکنڈل میں ملوث کیاگیا ۔

جنوبی پنجاب کو ہر صورت الگ صوبہ بناکر وہاں کے عوام کو ان کا حق دیا جائے گا 'مجھ پرآج تک ایک روپے کی بھی کرپشن ثابت نہیں ہوئی 'کچھ قوتیں پاکستان میں جمہوریت کی راہ میں رکاوٹ ہیں مگر ان کو مایوسی ہوگی' حکومت کارپٹ انڈسٹری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی کیونکہ اس انڈسٹری سے پاکستان کے زرمبادلہ میں نہ صرف اٖضافہ ہوتا ہے بلکہ لوگوں کو مقامی سطح پر روزگار کے مواقع بھی میسر ہوتے ہیں۔

وہ اتوارکو پاکستان کارپٹ مینو فیکچرز اینڈ ایکسپورٹر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی حکومت پاکستان کے تعاون سے منعقدہ تین روزہ ہاتھ سے بنے ہوئے قالینوں کی سالانہ نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب و بعدازاںمیڈیاسے گفتگو کررہے تھے۔ تقریب میں چین، برازیل، ایران، میکسیکو ،جاپان، ترکی، اٹلی، جرمنی ، امریکااور یورپی ممالک کے خریداروں کی بڑی تعداد شرکت کررہی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں