سیمی فائنل میں بھارت مصباح کی فیورٹ ٹیم

بلو شرٹس کو اپنے سلو بولرز کی موجودگی سے فائدہ ملے گا، مصباح الحق

سڈنی کی وکٹ عمومی طور پر اسپنرز کیلیے مددگار ہوتی ہے لہذا ایسے میں بلو شرٹس کو اپنے سلو بولرز کی موجودگی سے فائدہ ملے گا، مصباح الحق۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
سابق پاکستانی کپتان مصباح الحق نے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے مقابل بھارت کو فیورٹ قرار دے دیا۔


انھوں نے کہا کہ سڈنی کی وکٹ عمومی طور پر اسپنرز کیلیے مددگار ہوتی ہے، ایسے میں بلو شرٹس کو اپنے سلو بولرز کی موجودگی سے فائدہ ملے گا، انھوں نے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم متوازن اور اس ورلڈکپ میں بہت اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے، مگر سڈنی میں اسے اچھے اسپنر کی کمی محسوس ہو گی، اس میدان میں جنوبی افریقہ کیلیے عمران طاہر بھی اچھا پرفارم کرچکے ہیں۔
Load Next Story