غلام مصطفی کھرکا سیاست میں دوبارہ متحرک ہونے کا فیصلہ

سابق گورنر پنجاب فنکشنل لیگ کے پلیٹ فارم سے دوبارہ سیاست میں آئیں گے ‘ذرائع۔


October 08, 2012
پیرپگاراسے اچھے تعلقات ہیں،ایسی جماعت کامتلاشی ہوں جس میں گنجائش ہو،کھر. فوٹو: ایکسپریس

سابق گورنر پنجاب غلام مصطفی کھر نے سیاست میں دوبارہ متحرک ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس مرتبہ انھوں نے فنکشنل لیگ کے پلیٹ فارم سے دوبارہ سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ان کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ غلام مصطفی کھر نے دوبارہ سیاست میں متحرک ہونے کیلیے اپنے قریبی دوستوں سے صلاح مشورے کیے ہیں جس کے بعد انھوںنے مسلم لیگ(ف) کے پلیٹ فارم سے اس کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔

جب اس سلسلے میں مصطفی کھر سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں سوچ بچار کر رہا ہوں ۔ میرے پیرپگارا سے اچھے تعلقات ہیں۔ میں ایسی سیاسی جماعت کا متلاشی ہوں جس میں گنجائش ہو اور اس کے رہنما مجھے اپنے لیے خطرہ نہ سمجھتے ہوںاور مسلم لیگ (ف) ایسی جماعت ہے۔اس سے قبل ایک جماعت میں جانے کے لیے بات چیت ہوئی تھی لیکن اس جماعت کی سیکنڈ لائن قیادت مجھے اپنے لیے خطرہ سمجھتی تھی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں