سانحہ 8 اکتوبر کو کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا الطاف حسین

آزادکشمیراورپختونخوامیں زلزلے کی تباہ کاریوںکے اثرات آج بھی ہرشہری کے دل پرنقش ہیں


Express Desk October 08, 2012
آزادکشمیراورپختونخوامیں زلزلے کی تباہ کاریوںکے اثرات آج بھی ہرشہری کے دل پرنقش ہیں۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے سانحہ 8 اکتوبر 2005ء کے شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا میں قیامت خیززلزلہ کی تباہ کاریوں کے اثرات آج بھی ہر محب وطن شہری کے دل پرنقش ہیں۔

سانحہ 8اکتوبر کی ساتویں برسی کے موقع پراپنے بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ سانحہ 8 اکتوبر میں ہزاروں انسانی جانیں ضائع ہوئیں، سیکڑوں نوجوان،بزرگ،خواتین اور بچے معذور ہوگئے، خاندان کے خاندان تباہ ہوگئے اور انسانی جانوں کے ضیاع کے اس المناک دن کوکبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا اور یہ قومی تاریخ کاالمناک سانحہ ہے، انھوں نے قیامت زلزلہ کے بعد ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی، حق پرست ارکان پارلیمنٹ۔

خدمت خلق فائونڈیشن کے رضاکاروں اور ایم کیو ایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے ڈاکٹروں اورعملے کوزلزلہ متاثرین کی بحالی کے لیے مہینوں بے مثال انسانی خدمت انجام دینے پر زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا اورکہا کہ ایم کیو ایم واحد جماعت تھی جس کے رضاکار اور کارکنان سب سے پہلے زلزلہ متاثرین کی امداد وبحالی کیلیے آزاد کشمیر اور خیبر پخونخوا پہنچے اور متاثرہ خاندانوں میں بلاتفریق غذائی اجناس سمیت طبی سہولتیں فراہم کیں اور وہاں انسانی زندگی کی بحالی کیلیے جس محنت اور لگن سے کام کیا اس پر حکومت پاکستان نے خدمت خلق فائونڈیشن کو زلزلہ متاثرین کی بلافریق خدمت انجام دینے پر ستارہ امتیاز سے بھی نوازا،الطاف حسین نے سانحہ 8 اکتوبر کے شہدا کی مغفرت اورلواحقین کیلیے صبرجمیل کی دعا کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں