دہری شہریت کے معاملے پرقانون سا زی کررہے ہیںخورشیدشاہ

عدلیہ سے ٹکرائو کاسوچ بھی نہیںسکتے،نئے بلدیاتی نظام میںسندھ کیخلاف ایک نکتہ شامل نہیں.

سڑکوںپر پرتشدد احتجاج کے بجائے اسمبلی میں بلدیاتی نظام پر بحث کرنا بہترہے، گفتگو۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیرسید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ دہری شہریت کے معا ملے پرقا نون سازی کر رہے ہیں۔


عدلیہ سے ٹکرائوکاسوچ بھی نہیںسکتے تاہم عدلیہ میںموجودبعض عناصر ٹکرائو کی صورتحال پیداکرنیکی کوشش کررہے ہیں،ہائیکورٹ بار سکھرسے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انکاکہناتھاکہ دوہری شہریت کے معاملے پر قانون سازی کیلیے بل اسٹینڈنگ کمیٹی کے پاس بھیجاہے،انکاکہناتھاکہ نئے بلدیاتی نظام میں سندھ کیخلاف کوئی نقطہ شامل نہیں،سندھ اسمبلی بہترین فورم ہے جہاںمنتخب نمائندے اس میں ترامیم کرسکتے ہیں، سڑکوں پر پرتشدد احتجاج کے بجائے اسمبلی میںاس نظام پر بحث کرنا بہترہے۔انکاکہنا تھاکہ سندھ کے خیرخواہ بہت ہیں لیکن وہ صرف بنگلوں میں بیٹھ کر با تیں کر تے ہیں جبکہ ہم عوام کے مسا ئل کو حل کر نے کیلیے روڈوں پرآتے ہیں۔
Load Next Story