داعش جنگجوؤں کی امریکی فوجیوں کو آن لائن دھمکیاں

فوجیوں کو اپنی آن لائن سرگرمیوں پر نظر رکھنے اور پرائیویسی سیٹنگز تبدیل کرنے کا کہہ دیا ہے، ترجمان امریکی بحریہ


ویب ڈیسک March 22, 2015
دھمکیاں مبینہ طور پر دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کی جانب سے دی گئی ہیں جس کی تحقیقات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، امریکی حکام۔ فوٹو: فائل

امریکی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کی جانب سے فوجیوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے دھمکیاں دی گئی ہیں جس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کے 100 کے قریب فوجيوں کو آن لائن دھمکیاں دی گئی ہیں اور شبہ ہے کہ یہ دھمکیاں مبینہ طور پر دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کی جانب سے دی گئی ہیں جس کی تحقیقات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

دولت اسلامیہ سے منسلک ایک ویب سائٹ پر ان افراد کے نام اور پتے جاری کئے گئے ہیں اور شدت پسند تنظیم کے حامیوں سے انہیں ہلاک کرنے کا کہا گیا ہے۔ امریکی بحریہ کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ جن فوجیوں کو دھمکیاں دی گئی ہیں انہیں اپنی آن لائن سرگرمیوں پر نظر رکھنے اور پرائیویسی سیٹنگز تبدیل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ دوسری جانب پینٹاگون کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ دولت اسلامیہ یا اس سے منسلک ویب سائٹ پر پیغام کی قانونی حیثیت کی تصدیق نہیں کر سکتے۔

خود کو دولتِ اسلامیہ کے ہیکنگ ڈویژن کے نام سے متعارف کروانے والے گروپ نے جن لوگوں کے نام، پتے اور تصاویر جاری کیے ہیں ان کے بارے میں یہ بھی کہا ہے کہ ان افراد نے داعش کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لیا۔ ویب سائٹ پر جاری پیغام میں امریکا میں مقیم اپنے حامیوں سے کہا گیا ہے کہ 'وہ آخری قدم اٹھائیں' اور ان افراد کا 'خاتمہ' کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |