لاہورمیں غیر قانونی مذبح خانے سے 350کلو گرام مضر صحت گوشت برآمد
لائیو اسٹاک کی ٹیم نے چھاپہ مارا تو مذبح خانے کے مالکان سمیت تقریبا 20 افراد نے ٹیم پر حملہ کردیا۔
لاہور:
لائیو اسٹاک کے عملے نے شاہدرہ کے علاقے میں غیر قانونی مذبح خانے پر چھاپہ مار کر 350کلو گرام مضر صحت گوشت قبضے میں لے لیا۔
ایکسپریس نیوز کےمطابق ڈسٹرکٹ آفیسرلائیواسٹاک ڈاکٹر راحت علی کی سر براہی میں لا ئیو اسٹاک کے عملے نے ایک غیر قانونی مذبح خانے کی اطلاع پر شاہدرہ کے علاقے میں چھاپہ مارا تو مذبح خانے کے مالکان سمیت تقریبا 20 افراد نے چھاپہ مار ٹیم پر حملہ کردیا۔ حملہ آوروں نے لائیو اسٹاک کے عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا اورگاڑیوں کے شیشے توڑ کر فرار ہوگئے۔
ڈاکٹر راحت علی کا کہنا ہے کہ مذبح خانے سے 350 کلو گرام مضر صحت گوشت برآمد ہوا جسے قبضے میں لے کر مذبح خانے کے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے۔